پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی، عالمزیب ایڈوکیٹ تحصیل چترال اور غازی خان وردگ دروش کے صدر مقرر

اشتہارات

چترال(چ،پ) پاکستان پیپلز پارٹی نے تنظیمی سازی کے سلسلے میں تحصیل چترال اور تحصیل دروش کے لئے پارٹی عہدیداروں کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی قیادت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق عالمزیب ایڈوکیٹ کو تحصیل چترال کے لئے صدر، نظار شاہ جنرل سیکرٹری اور اقبال حیات کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ تحصیل دروش کے لئے حاجی غازی خان وردگ کو صدر، سکندرحیات کو جنرل سیکرٹری اور عمران حسین کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا۔