آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی ملک بھر میں ممبرسازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا

اشتہارات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS)کے بانی وصدر غلام مرتضیٰ جٹ ے کہا ہے کہ الحمدللہAPRNSکی ممبر سازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔اس سلسلہ میں ممبر شپ کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے، جی ایم جٹ نے مزید کہا کہ اب ہم بے لوث، محب وطن اخبار نویس و ذمہ داران لوکل ریجنل اخبارات کو نئی کابینہ میں شامل کرکے بہتر قیادت کو سامنے لائیں گے،جلد نئی کابینہ کا انتخاب کرینگے، ایسے ممبران جو کمیونٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور نئی کابینہ میں ذمہ داری لے کر اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں وہ ذاتی طور پر رابطہ کر سکتے ہیں لیکن ہم ایسے افراد سے معذرت خواہ ہیں جو حق دارکی پرواہ کئے بغیر صرف اپنے ذاتی مفادات کاتحفظ چاہتے ہیں اور اپنی تجوریوں کوبھرنے کی ہوس کے اسیر ہیں،جو دوسروں کی مدد اور خدمت خلق کا جزبہ نہیں رکھتے ہیں انکی ہماری اس تنظیمی میں کوئی جگہ نہیں،ایسے مفاد پرسٹ اور لالچی افراد کو APRNSکے اس قافلے کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔