گرلز ڈگری کالج بونی میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کے خلاف طالبات کا احتجاج اور دھرنا

اشتہارات


چترال (چ،پ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اپر چترال کی طالبات نے ادارے کے مسائل کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے چترال بونی روڈ بند رہی۔ احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ کالج میں اساتذہ کی نصف آسامیاں خالی ہیں، عارضی طور پر اساتذہ بھرتی کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا اساتذہ کی کمی کی وجہ سے انکا تعلیمی سلسلہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں وہ دور دور سے بھاری اخراجات برداشت کرکے کالج آنا پڑتے ہیں مگر یہاں پہنچ کر انکا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کالج میں اساتذہ کی ٹرانسفر ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد وہ مختلف طریقوں سے دوسری جگہ تبدیل کرتی ہیں۔ یو ں اساتذہ کی تعداد پوری ہونے کی بجائے دن بدن کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک اساتذہ کی خالی آسامیاں پر نہیں کی جاتیں۔
طالبات کے احتجاج کے حوالے سے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی موقع پر پہنچ گئے اور ان کے مطالبات عین وقت حکام بالا تک پہنچائے۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ طالبات کے مسائل حل کئے جائینگے اور انکے تعلیم کا سلسلہ ضائع ہونے نہیں دیا جا ئیگا۔