شاڈوک دنین میں جائیداد کے تنازعے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)چترال ٹاؤن کے علاقے شاڈوک پائین کے مقام پر جائیداد کے تنازعے پردو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چترال شاہی قلعہ کے سامنے دریاپار واقع شاڈوک پائین کے مقام پر جائیداد کے تنازعے پر دو گروہوں میں خونی تصادم ہوا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا، جس میں چاقو، ڈنڈے اور پتھر استعمال کئے گئے جبکہ پستول بھی فائر کئے جاتے رہے۔ مقتول تور جان کے بھائی نے تھانہ چترال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ شاڈوک پائین میں برلب سڑک اپنے زرخرید زمین کو ہموار کرنے کے کام پر لگے ہوئے تھے کہ مخالف فریق کے آٹھ افراد امجد، ظہیر عالم، سجاد عالم، جواد عالم، نور، رحمت ولی ساکنان شاڈوک اور دیگر نے ان پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا اور چاقو زنی بھی شروع کردی جس سے ان کا بھائی تورجان کے سینے پر چاقو گھونپ دیا گیاجبکہ اسی اثناء میں ان کے سر پر پتھر بھی لگ گیا، شدید مجروح تورجان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے گہتک دنین کے باشندوں کے ایما پر حملہ کیا جبکہ مخالف فریق ان کے خریدکردہ زمین کو عوامی چراگاہ سمجھ رہے ہیں۔ تھانہ چترال کے ایس ایچ او منیر الملک نے بتایاکہ ابھی تک صرف چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔باقی کی تالاش جاری۔ مقتول کا تعلق لاچی گرام دمیل سے بتایاجاتا ہے۔