اتوار. اکتوبر 2nd, 2022

پشاور(نامہ نگار) جماعت اسلامی چترال کے سابق ضلعی سیکرٹری اور پریس کلب چترال کے صدر ظہیر الدین عاجز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظہیرالدین نے جماعت اسلامی کو خیر باد کہہ کر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انکے ہمرا ہ وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی کامران بنگش، معاؤن خصوصی وزیر زادہ، پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنما عبدالطیف اور پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر رحمت غازی بھی موجود تھے۔