بونی سے تریچ جانے والی گاڑی رائین تورکہو کے مقام پر حادثے کا شکار،ہائی سکول لنکوہ تریچ کے طلباء زخمی ہو گئے

اشتہارات

 بونی (و۔ڈ)بونی سے لون کوہ تریچ جانے والی طلباء کی پک اپ (ڈاٹسن) گاڑی رائین تورکہو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے زخمیوں کو فوری طور شاگرام آر ایچ سی منتقل کیا گیا جبکہ دو شدیدزخمیوں کو چترال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بونی میں انٹر سکول زونل سپورٹس مقابلوں میں حصہ لیکر واپس تریچ جانے والے ہائی سکول لنکوہ تریچ پائین کے طلبا کی گاڑی رائین گول کے مقام پر چڑھائی چڑھتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی سواریوں سمیت کھائی میں گر گئی۔