لاسپور میں ٹیلی نار کی ناقص سروس، علاقے کے عوام نے مقامی تھانے میں قرارداد جمع کردیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)وادی لاسپور میں ٹیلی نار سروس کے ناقص کارکردگی پر علاقے کے عوام نے تھانہ ہرچین میں قرارداد جمع کرادی، علاقے کے عمایدین کا کہناہے کہ گزشتہ ایک سال سے ٹیلی نار کمپنی نے وادی لاسپور میں برائے نام سروس کا آغاز کیا ہے، ان دو سالوں کے اندر ایک وقت بھی ایسا نہیں آیا ہے کہ علاقے کے لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں، اب فور جی سروس کو انسٹال کرنے کے بعد ٹیلی نار کے سگنل ہی غائب ہوگئے ہیں۔یہ مسئلہ صرف لاسپور ویلی کا نہیں بلکہ ضلع اپر چترال اور لویئر چترال میں یہ ہی تسلسل جاری ہے۔
اگر ٹیلی نار سروس کا بنیادی مقصد عوام الناس کو کمینوکین کا ذریعہ فراہم کرنا ہے، تو اس سروس میں مزید بہتری لانا ہو گا،گزشتہ دو سالوں سے ٹیلی نار کمپنی کے کسی بھی نمائندہ نے اس مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی ہیں۔متعدد بار حکام بالا کو اس ناقص سروس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ وہ اس مسلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔اب جبکہ عوام نے قانون کا سہارہ لیا ہے اور ساتھ تھانہ ہرچین لاسپور میں ایک قراداد جمع کرادی کہ ایک ہفتے کے اندر اس سروس کو بہتر بنانے کی کوشش نہیں نہ کی گئی تو علاقے کے عوام اس سروس کا بائیکاٹ کرنے کاقانونی حق رکھتے ہیں اور جتنے بھی ٹاؤر اس علاقے میں لگائے گئے ہیں وہ بند کرنے کا بھی قانونی حق رکھتے ہیں۔اس سروس سے علاقے کے عوام کو فائدہ نہیں تو اس علاقے میں ٹیلی نار ٹاور کی بھی ضرورت نہیں ہے۔