اپر چترال میں ریسکیو 1122کے دفتر کا قیام خوش آئندہے، کوششیں کرنے پر ڈی سی اپر چترال کے مشکور ہیں/محمد پرویز لال

اشتہارات


بونی(نامہ نگار)تحریک حقوق عوام اپر چ چترال کے ترجمان محمد پرویز لال نے کہا ہے کہ اپر چترال میں ریسکیو 1122کے دفتر کا قیام تحریک حقوق عوام اپر چترال کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ اب ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان کی کوششوں سے اب عمل میں آیا۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں پرویز لال نے کہا کہ اپر چترال میں ریسکیو محکمے کے دفتر کا قیام خوش آئند ہے، اس ضمن میں تحریک حقوق عوام آواز اٹھاتی آرہی تھی اور بالآخر تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک دیرینہ مطالبہ منظور ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایک فعال ادارہ ہے اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت امدادی سرگرمیوں کے لئے دستیاب رہتا ہے۔انہوں نے اپر چترال میں ادارے کے قیام کے سلسلے میں خصوصی کاوشوں پر تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ٹی ایماے بونی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الحال ریسکیو کا عارضی دفتر ٹی ایم اے آفس میں قائم ہوا ہے لیکن اسکے مستقل دفتر کا بندوبست کیا جائے اور تمام مطلوبہ ضروری سامان اور عملہ تعینات کئے جائیں تاکہ یہ اہم ادارہ فعال انداز میں عوام کی خدمت کرسکے۔