منگل. مارچ 21st, 2023

بونی (افگن رضا) ضلع اپر چترال کے عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بونی میں چلڈرن اسپیشلسٹ کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپر چترال کے دور دراز علاقوں سے لوگ مریضوں کو لیکر بونی ہسپتال آتے ہیں مگر یہاں پر بچوں کے امراض کے لئے اسپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو لوئر چترال جانا پڑتا ہے، کسی مریض بچے کو فوری طور پر لوئر چترال ریفر کیا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر چلڈرن اسپیشلسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے۔

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221