سنیٹر فلک ناز چترالی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات، چترال کے مسائل سے آگاہ کیا

اشتہارات

چترال (ویب ڈیسک) چترال سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کے خاتون سنیٹر فلک ناز نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال کے مختلف مسائل اور ملاکنڈ ڈویژن میں خواتین کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ سنیٹر فلک ناز چترالی نے چترال کے اہم مسائل جن میں اپر چترال میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس، ریشن کے مقام پر زمینات، روڈ اور آبادی کی دریا برد اور متاثرین کی بحالی، مختلف علاقوں میں صاف پانی کے مسائل وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لائے۔سنیٹر فلک ناز چترالی نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ چترال صوبے کا دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے جس میں بہت سارے حل طلب مسائل ہیں جن کے حل ہونے سے عوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پیش کردہ مسائل کو اولین ترجیح میں حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی چترال سے مثالی محبت ہے اس محبت کا ثبوت وہاں سے ایوان بالا سمیت، اقلیتی نشت چترال کو دینا اس کا اظہار ہے۔ تحریک انصاف حکومت مزید ترقیاتی کامو ں سے چترال سے اپنی بھر پور محبت کا ثبوت دے گی۔سنیٹر فلک ناز چترا لی نے ملاکنڈ ڈویژن میں خواتین کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔