منگل. مارچ 21st, 2023

پشاور(نامہ نگار)پشاور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے چترال میں تعمیر ہونے والے ”بی جان ہوٹل“ کے لئے حاصل شدہ متنازہ زمین پر تعمیراتی کام روکنے کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد پر مشتمل عدالت عالیہ کے یک رکنی بنچ نے کرنل ریٹائرڈ شہزادہ شریف الدین و دیگر بنام سیٹلمنٹ آفیسر چترال و دیگر مقدمے میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متازعہ قطعہ زمین پر ہوٹل کی تعمیر روکنے کا حکم دیا۔ اپنے فیصلے میں عدالت عالیہ نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے و دیگر دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221