دمیل ارندو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق ہو گیا

اشتہارات

دروش(چ،پ)ضلع چترال کے سرحدی یونین کونسل ارندو سیکے گاؤں دمیل میں تین افراد نے اپنے ہی گاؤں کے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کیک مطابق قتل کا یہ واقعہ دمیل میں پیش آیا جس میں ملزمان شیراز، عثمان اور قیوم نے آتشین اسلحے سے فائرنگ کرکے عبدالوہاب ولد روز محمد کو قتل کردیا، ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آبپاشی کے نہر کی صفائی کے حوالے سے تکرار کے بعد ملزمان نے طیش میں آکر جرم کا ارتکاب کیا۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302اور 334کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے۔