بکرآباد چترال میں تیز رفتار پک اپ کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق اور دو زخمی ہو گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ) چترال شہر کے نواحی گاؤں بکرآباد میں اچین گول کے مقام پر پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کرنے والے تین افراد کوتیز رفتار گاڑی نے ٹکرماردی جس سے ایک جان بحق جبکہ دوسرے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق کشم سے تعلق رکھنے والے تین افراد بکرآباد میں اپنے نو تعمیر شدہ گھر کی واٹر سپلائی کے لئے کھدائی کررہے تھے کہ دروش سائیڈ سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں رحمت اللہ ولد عبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جبکہ وسیم اللہ ولد ملاکت شاہ ابھی خطرے کی حالت سے باہر ہیں جبکہ دوسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے گئے۔ پولیس نے غفلت اور تیز رفتاری کی پاداش میں ڈاٹسن ڈرائیور محرا ب الدین ساکنہ گوہک گرم چشمہ کوگرفتار کرکے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 320اور337کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔