آکاہ کے زیر اہتمام آوی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اشتہارات

بونی (چ،پ) آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ کے زیر اہتمام آوی اپر چترال میں مقامی رضاکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے گاؤں کی سطح پر قائم ٹیم کے رضاکاروں کو مختلف امور بالخصوص ہنگامی حالات یا امدادی سرگرمیوں میں رسوں کے درست استعمال کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ اس نوعیت کے تربیتی پروگراما ت کا مقصد یہ کہ مقامی رضاکا رہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں۔