این آر ایس پی مائیکرو فنانس بنک اپنی سروس کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کر چکا ہے/ڈسٹرکٹ منیجر

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک چترال نعیم احمد نے کہا ہے کہ این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں 154برانچزکے ساتھ مائیکرو فنانس اور جنرل بنکنگ کی اعلیٰ خدمات فراہم کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک جوکہ گذشتہ تین سال سے چترال شہر میں اپنے معزز کسٹمر کو بہترین خدمات مہیا کررہا ہے، اب این آرایس پی بینک نے معزز کسٹمر کے شدید خواہش پر اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں اپنا رابطہ آفس کھول دیاہے جوکہ عنقریب مکمل برانج میں تبدیل ہوجائیگا۔این آرایس پی بینک مستقبل قریب میں اس طرح کے رابطہ آفس دروش اور مستوج میں کھولنے جارہا ہے جو ان علاقوں میں معزز کسٹمرز کو بہترین خدمات سر انجام دے گا۔اُنہوں نے کہاکہ این آرایس پی مائیکرو فنانس بینک پورے ملک کا پہلا بینک ہے جو جنرل بینکنگ کے ساتھ ساتھ شریعت کے عین مطابق اسلامک بینکنگ کی خدمات بھی فراہم کررہاہے۔بینک ہمیشہ اپنے معزز صارفین کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کیلئے نئی راہیں تلاش کرتا رہتا ہے اور اسی تسلسل میں بینک نے اب علاقہ بونی اپرچترال میں اپنا رابطہ افس کھولا ہے۔اس رابطہ آفس کا مقصد بونی شہر اور آس پاس کے علاقے کے رہائشیوں کو بینک کے بہترین خدمات ان کے دروازے پر مہیا کرنا ہے۔اس رابطہ آفس کے ذریعے ہمارے معزز صارفین میرا مکان لون،جنرل لون،سلیری اور پنشنرز لون وغیرہ کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بینک اُمید کرتا ہے کہ ہمارے بونی رابطہ آفس سے بونی اور اس کے آس پاس کے رہائشی مستفید ہونگے ۔ بینک ہمیشہ اس علاقے کے معزز لوگوں کی ترقی کا ہمسفر ہوگا۔