سنیٹر فلک ناز چترالی اپریل کے پہلے ہفتے چترال کا دورہ کریں گی

اشتہارات

دروش(جہانزیب)پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب سنیٹر فلک ناز چترالی اپریل کے پہلے ہفتے چترال کا دورہ کریں گی جو کہ سنیٹر منتخب ہونے کے بعد انکا پہلا دورہ ہوگا۔پارٹی ذرائع کے مطابق نو منتخب سنیٹر کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا اور چترال میں سنیٹر فلک ناز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پارٹی ورکرز شرکت کرینگے۔
پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری فلک ناز چترالی حالیہ سینٹ الیکشن میں پارٹی کی طرف سے خواتین کی نشست پر کامیاب ہو کر ایوان بالا رکن منتخب ہو کر ملاکنڈ ڈویژ ن سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون سنیٹر کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔