محمد نواب ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر منتخب ہو گئے

اشتہارات


بونی(چ۔پ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی اپر چترال کے انتخابات میں محمد نواب ایڈوکیٹ صدر منتخب گئے۔ گذشتہ روز منعقد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں محمد نواب ایڈوکیٹ صدر اور مفتاح الدین ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے ممتاز علی قاضی ایڈوکیٹ اور فنانس سیکرٹری کیلئے عتیق خوشوقت ایڈوکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔