حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا

اشتہارات

اسلام آباد(م، ڈ) وزارت توانائی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر وزارت توانائی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ جون 2020 میں پٹرولیم بحران میں ملوث کمپنیوں کا پتہ لگائے گا۔اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کابینہ کی 16 مارچ کی ہدایات کا حوالہ دے کر آڈٹ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹی او آرز میں آڈیٹر جنرل کو کمپنیوں کی تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کن کن کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی کی، اور کس نے کتنا پیسہ بنایا پتہ لگایا جائے۔