شہزادہ محمد ہشام الملک کو پرائیڈ آف پاکستان نامزد کیا گیا، 100پاکستانیوں کی فہرست میں شامل

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) شہزادہ محمد ہشام الملک کو پرائیڈ آف پاکستان نامزد کیا گیا۔ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پاکستان بھر سے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دیکر پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانے والے100 شخصیات کو ”پرائیڈ آف پاکستان“ نامزد کیا گیا جن میں دروش کے شہزادہ محمد ہشام الملک بھی شامل ہیں۔ شہزادہ محمد ہشام الملک کو سرمائی سیاحت کے فروغ بالخصوص ونٹر سپورٹس کی ترقی میں انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ”پرائیڈ آف پاکستان“ نامزد کیا گیا۔ انکی نامزدگی چترال کے لئے اعزاز کا مقام ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔


واضح رہے کہ شہزادہ محمد ہشام الملک نے اپنے ”ہندوکش سنو سپورٹس کلب“ کے ذریعے چترال میں ونٹر سپورٹس کو متعارف کراکر اب اسے ایک کیلنڈر ایونٹ بنادیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی اتھلیٹس حصہ لیتے ہیں اور اقدام سے چترال میں سرمائی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ہرسال یوم پاکستان کے موقع 100پاکستانیوں کومختلف شعبوں میں انکی خدمات پر ”پرائیڈ آف پاکستان“ ڈکلیئر کیا جا تا ہے۔