جمعہ. جولائی 1st, 2022

بونی(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے استارو تورکہو میں بارش سے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اورمتاثرہ خاندان کو ریلیف آئٹمز دیاگیا۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے استارو تورکہو میں ایک بیوہ مسماتھ صفت بی بی کے گھر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جس کا گھر حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوچکا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان والوں کوامدادی سامان جن میں (ٹینٹ،کمبل، رضائی، فوم، کیچن سیٹ) اور دوسرے ضروری سامان مہیا کی اور متاثرہ گھر کی باقاعدہ جائزے کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو متاثرہ گھر کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ خاندان کو معاوضہ دیا جا سکے۔