162

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنما فلک نازچترالی کو خواتین نشست کیلئےسینٹ کا ٹکٹ جاری

چترال(چ،پ) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آنیوالے سینٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کی فہرست جاری کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر راہنما فلک ناز چترالی کو خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست کیلئے ٹکٹ جاری کردیا۔ فلک ناز چترالی کا تعلق چترال کے اہم سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ خود ایک فعال سیاسی کارکن ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل فلک ناز چترالی نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے چترال میں خواتین کی سیاست کے حوالے سے فعال کردار کرتی رہیں تاہم 2013میں فلک ناز چترالی نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ تحریک انصاف میں بھی فلک ناز چترالی فعال سیاسی راہنما کے طور پر صوبائی اور مرکزی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتی آئیں۔ اس وقت فلک ناز چترالی پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ہیں۔
خیبر پختونخوا سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو بھی خواتین نشست کیلئے ٹکٹ جاری کیا ہے۔