چترال میں زیر تعمیر فائیو اسٹار ہوٹل بی جان پر کیس کا فیصلہ ہونے تک اسٹے آرڈر جاری کردیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)سنیئر سول جج چترال کی عدالت نے چترال میں زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل ”بی جان“ پر مقدمہ کے تصفیے تک کام سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنیئر سول جج کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس سلسلے میں کرنل ریٹائر شہزادہ شریف الدین اور ان کے بھائیوں نے ہوٹل سائڈ میں واقع پہاڑی کی ملکیت پر مقدمہ دائر کرکے تعمیراتی کام رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر آج فیصلہ آیا۔
یاد رہے جی جان ہوٹل کی تعمیر پر کام کا باقاعدہ آغاز مشیر برائے وزیر اعظم پاکستان ذولفی بخاری نے نومبر میں کیا تھا۔