مڈک لشٹ میں کھلی کچہری،ڈپٹی کمشنر حسن عابد اور دیگر افسران نے شرکت کی،عوام نے مسائل سے آگاہ کیا

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی)تحصیل دروش کے خوبصورت ترین وادی مڈگلشٹ میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں محکمہ جنگلات، سی اینڈ ڈبلیو، پولیس اور دیگر محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل اور مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مڈکلشٹ کے لوگ سولہویں صدی عیسوی میں وسطی ایشیاء سے ہجرت کرکے یہاں آئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اب بھی فارسی زبان بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈگلشٹ میں 4500 لوگ رہتے ہیں مگر یہ ابھی تک صحت، مواصلات وغیرہ کے سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈگلشٹ کی سڑک کئی عشرے پہلے محکمہ جنگلات نے اسلئے بنایا تھا کہ یہاں کے جنگل سے اربوں روپے کا دیار کا عمارتی لکڑی مارکیٹ تک پہنچائی جائے، اب یہ سڑک محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالہ ہوا ہے مگر سڑ ک کی حالت انتہائی خراب ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے کے خواتین ہاتھوں سے بنیان، گرم جراب، واسکٹ، ٹوپی وغیرہ بناتی ہیں مگر ان کے ساتھ کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کی جانب سے مدد نہیں ہوا ہے نہ ہی ان کو جدیدمشینری فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مڈگلشٹ میں لڑکوں کیلئے صرف ایک ہائی سکول ہیں مگر لڑکیوں کیلئے بھی ہائی سکول اور کالج کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں کے سینکڑوں طالبات مجبور ہوکر کسی دوسرے علاقے میں لوگوں کے گھروں میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ابھی تک واپڈ ا کی بجلی نہیں ہے اور صرف غیر سرکاری اداروں نے چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر بنائے ہیں جو ناکافی ہیں۔کھلی کچہری میں مقامی لوگوں نے مڈک لشٹ میں سیاحت کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر حسن عابد نے یقین دہائی کرائی کہ وہ جاتے ہی ان کی صحت سے متعلقہ مسائل حل کروانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے اور باقی مسائل پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات صوبائی سطح پر حل ہوسکتے ہیں جس طرح مڈکلشت کو ٹورزم سنٹر بنانے پر لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اسے کسی اور جگہ ج منتقل کیا جائے تاہم وہ ضرور صوبائی حکومت کی نوٹس میں یہ باتی لا ئیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مڈکلشٹ بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور مالم جبہ، گلیات کی طرح یہاں بھی سیاحوں کی آنے سے علاقے کی معیشت کافی بہتر ہوگی۔ کھلی کچہری میں اے سی ہیڈ کوارٹرز، ایڈیشنل اے سی دروش، پولیس، محکمہ جنگلات اور مواصلات کے اہلکاروں کے علاو ہ سابقہ ناظمین اور علاقے کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔