مڈک لشٹ میں منعقد ہونے والا ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

اشتہارات

چترال(نا مہ نگار)چترال کے خوبصورت وادی مڈک لشٹ میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، صوبائی محکمہ سیاحت، ایس آر ایس پی اور کنیڈین ہائی کمیشن کے تعاؤن سے منعقد ہونے والے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اتوار کے روز اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاحوں اور ونٹر سپورٹس کے شائقین نے شرکت کیں۔
کنیڈین ہائی کمشنر فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرفاقی جوائنٹ سیکرٹری کلائمیٹ چینج، ڈپٹی کمشنرچترال حسن عابد، ڈی پی او چترال مس سونیا شمروز خان، ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری سکواڈرن لیڈر شاہد، آر ایس او انور کمال برکی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس موقع پر کنیڈین ہائی کمشنر کیساتھ آئے ہوئے کھلاڑیوں نے آئس ہاکی میں حصہ لیا۔


فیسٹیول کے موقع پر کالاش ثقافتی شو اور چترال کے روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے سیاح اور شائقین محظوظ ہوئے۔
اس فیسٹیول کو کامیاب اور رنگین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی تعاؤن شامل رہا۔ تحصیل دروش کے پسماندہ اور دورافتادہ مڈک لشٹ کی برف سے ڈھکی ہوئی وادی میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں نے شرکت کیں۔ کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمورفائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول میں اسکیئینگ، آئیس کیٹنگ اور سنو بورڈنگ، آئس ہاکی کے مقابلوں کے علاوہ پیرا گلائیڈنگ، روایتی ثقافتی پروگرام منعقد ہو ئے، بون فائر، بار بی کیو اور محفل موسیقی کی محفلیں سجائی گئیں۔ فائنل تقریبات کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا۔ مڈک لشٹ ویلی میں ان تین دنوں کے دوران جنگل میں منگل کا سماں رہا۔ فیسٹیول میں سینکڑوں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں 9غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا جنکا تعلق اسپین اور فرانس سے ہے جبکہ ساتھ کھلاڑیوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔ کنیڈین ہائی کمشنر کے ساتھ بھی آئس ہاکی کے تین کھلاڑی فیسٹیول میں آئے۔
ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے کنیڈین ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ونٹر سپورٹس فیڈریشن پاکستان،کے پی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ اداکیا۔
مقامی لوگوں اور اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے سیاحوں نے شاندار اور رنگارنگ میلہ منعقد کرنے پر ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے صدر شہزادہ ہشام الملک کو خراج تحسین پیش کیا اور اس میلے کے سلسلے میں تعاؤن کرنے پر ایس آر ایس پی کاشکریہ ادا کیا۔