کنڑیکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کا نمائندہ وفد مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریگا

اشتہارات

دیربالا(نامہ نگار)کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کا وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے ساتھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے نمائندہ وفد کی آئندہ ہفتے ملاقات کرانے کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن اور چیمبر آف کامرس کے وفد نے صوبائی وزیر انٹی کرپشن شفیع آللہ خان، ایم پی اے ہمایون خان، اختر علی خان کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کیں۔ میٹنگ ملاکنڈ ڈویژن کے کنٹریکٹرز کو FBRانکم ٹیکس ودھولڈنگ ٹیکس 9 فیصد کے نوٹس اور صوبائی فنانس سیکرٹری کے 7 فیصد ودھولڈنگ ٹیکس/ انکم ٹیکس کے کنٹریکٹرز بلز سے کٹوتی پر مکمل تفصیل سے بات ہوئی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں لوکل کونسل بورڈ کے رجسٹریشن کو سی اینڈ ڈبلیو کی ساتھ شامل کرنے کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تسلی دی کہ اس مسلہ پر غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اگلے ہفتے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات وزیر اعلیٰ سے بھی کرائی جائیگی جس میں مسائل وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لاکر عملی اقدامات کی گزارش کی جائے گی۔