ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ریجنل اخبارات کو اشتہارات شروع کرنے ہدایات جاری

اشتہارات

لاہور (خبر نگار خصوصی)معاؤن خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے APRNSکے مطالبہ پر ریجنل اخبارات کواشتہارات جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق APRNS کے صدر جی ایم جٹ کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پرمعاؤن خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر کو فوری طور پر ریجنل اخبارات کے اشتہارات شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا کہ 10دن کے اندر اندر اشتہارات شروع کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔ملاقاتی وفد جنرل سیکرٹری رانا عبداسلام عارف،منشاء بھٹی،حافظ جہانگیر،نواب ناظم میوء اور دیگر شامل تھے۔
اے پی آر این ایس کے وفد نے صدر جی ایم جٹ کی قیادت میں سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی انفارمیشن ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر سے بھی ملاقات کی اور انہیں ریجنل اخبارات کے اشتہارات کی بحالی کے سلسلے میں نقطہ نظر پیش کیا۔