خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے ریجنل اخبارات پر بے جا پابندیوں کیخلاف قانونی جدوجہد شروع کی جائے گی/ے پی آر این ایس

اشتہارات

پشاور(چ،پ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS)نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ریجنل اخبارات پر بے جا پابندیوں کے خلاف قانونی جدوجہدشروع کی جائیگی اور متاثرین کو ریلیف دلوایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں وفد نے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ عبدالغفار خان سے ملاقات کی۔ملاقاتی وفد میں APRNS کے جنرل سیکرٹری رانا عبداسلام عارف،پشاور سے پیر عبدالرحمان اور حکمت یار خان شامل تھے۔APRNS کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ میں ریجنل اخبارات کے حقوق کیلئے رٹ دائر کرنے کیلئے قانونی پہلوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی اوراخبارات کے ڈیکلریشن کی بحالی کیلئے،ہفت روزہ،پندرہ روزہ اور ماہنامہ اخبارات کو اشتہارات کے اجراء کیلئے،ملکیت کی تبدیلی کے قانون اور میڈیا لسٹ سے نکالے گئے اخبارات کی بحالی کیلئے اور دیگر پابندیوں کو چیلنج کرنے پر تفصیلی غور کیا کیا اور سینئر وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دینے پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پرصدر APRNSغلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ حکومت ریجنل/لوکل اخبارات کو سازگار ماحول فراہم کرے تاکہ پاکستان کا چوتھا ستون مضبوط ہو اور استحکام پاکستان کے لئے اپنا بھر پور صحافتی کردار ادا کر سکے