چترال میں موجود قدرتی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندگی کا خاتمہ کرائیں گے/نائب صدر ایف پی سی سی سی محمد زاہد

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کم پسوں پر کاروبار ہو سکتا ہے لیکن اس کیلئے وژن کی ضرورت ہوتی ہے، خیبر پختو نخوا میں معدنیات، ہائیڈل پاور، ماربل،سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کے ذرائع تاجر بھرپور منافع کماسکتے ہیں، اس پر توجہ دینگے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں نائب صدرکاچارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں کوآرڈنیٹر ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس خیبر پختونخوا خواہ سرتاج احمد خان، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی قیصر خان داؤد زئی،حاجی فضل الٰہی، حاجی زبیر علی، محمد عدنان جلیل سمیت خیبرپختونخوا کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و ممبران صفدر زمان شاہ، محمد ظاہر شاہ، سکندر خان، ارباب محمد فاروق جان، حاجی مہر الٰہی، مشتاق احمد خان، معمور خان، احتشام حلیم، عاطف حلیم، شرافت علی مبارک، سلمان الٰہی، عقیلہ سنبل،لیاقت خان، عمران خان، فضل الرحمن، شیراز اکرم باچا و دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے محمد زاہد شاہ اور سرتاج احمد خان کو پھولوں کے ہار پہنا کر عہدے سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی اور بزنس مین پینل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی کی بزنس کمیونٹی کیلئے شاندار خدمات انجام دینے اور صوبہ کی بزنس کمیونٹی کو متحد کرنے پر خراج تحسین پش کیا اور ایف پی سی سی آئی عہدیداران کو صوبہ میں معاشی و تجارتی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز دینے کیساتھ ساتھ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد زاہد شاہ اور کوآرڈنیٹر سرتاج احمد خان نے تمام شرکاء کا شکریہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے حل کے ہمہ وقت اور چیمبرزکے ساتھ ملکربھرپور کوشش کا اعلان کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اکنامک زونز کو فعال کرینگے، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ،ہائیڈل سے بجلی پیدا کرنے اورچھوٹے کاروبار اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے صوبے کے تمام چیمبرز کے سیکرٹری کو تربیت دینے اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے اضلاع کی ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر اکنامک زون کو فعال کرینگے۔ انہوں نے تمام چیمبرز کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیمبرز صدور کو ایف پی سی سی آئی کمیٹیوں کے لئے پندرہ دن کے اندر اندر ارسال کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری لایا جاسکے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر محمد زاہد شاہ، کوآرڈنیٹر سرتاج احمد خان نے سبکدوش نائب صدر قیصرخان داؤدزئی کو شیلڈ پیش کی اور بہترین کارکردگی دکھانے اور بزنس کمیونٹی کی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔