151

اے پی آر این ایس کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کا دورہ پشاور، رابطہ دفتر کا افتتاح کیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے پشاورمیں تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ شمع روشن کرکے اے پی آراین ایس کے یونٹ کی بنیاد رکھ دی۔ قبل ازیں انہوں نے پشاور ڈویژن کے رابطہ آفس کا افتتاح کیا،مرکزی صدرغلام مرتضیٰ جٹ کی زیر صدارت پشاور میں تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیاجس میں مرکزی جنرل سیکرٹری رانا عبداسلام عارف، خیبرپختونخوا کے صوبائی کوآرڈنیٹرسعد اللہ خٹک، پشاور ڈویژن کے کوآرڈنیٹر سید جلال آفریدی،پیر عبدالرحمان،غلام اکبر مروت،ثاقب انور،حکمت یار خان اورعبدالودود سمیت دیگراخبارات کے ایڈیٹرز، پبلشرزشریک ہوئے۔ اجلاس میں ریجنل/لوکل اخبارات کے مسائل کے حل کا عزم کیا گیا اورخیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریجنل اخبارات کو ساز گار ماحول فراہم کیا جائے اور مسائل حل کیے جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اخبارات کے امتیازی قوانین کاخاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں ہفت روزہ، پندرہ روزہ اورماہنامہ اخبارات اور ان کے ورکرز سخت مشکلات کاشکار ہیں