اے پی آر این ایس کے صدرکی قیادت میں وفد نے اسامہ ستی کے گھر جاکر تعزیت کی

اشتہارات

اسلام آباد(نامہ نگار) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر غلام مرتضی جٹ نے تنظیمی وفد کے ہمراہ اسلام پولیس کے ہاتھوں جان بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے گھر کا دورہ کیا۔ وفد نے اسامہ ستی کے والد ندیم ستی اور مامو ں حامد رشید ستی کے ساتھ اس اندوہناک واقعے پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے غلام مرتضی جٹ نے اس واقعے کو نہایت افسوسناک قراردیا اور اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے  لواحقین کو یقین دلایا کہ انکو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاؤن فراہم کیا جائے گا۔