بیٹا ایف سی کی طرف سے چترال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال پلیئرزکو ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان چیلنج کپ 2020 میں شرکت کرنے اور کھیل کے میدان میں چترال کا نام روش کرنے والے چترال ڈسٹرکٹ کے باصلاحیت فٹبال کھلاڑیوں کے اعزاز میں گذشتہ روز چترال ٹاؤن ہال میں بیٹا ایف۔سی (Beta FC) کی طرف سے ایک پر وقارتقسیم ایوارڈ(اسپہ فخر چترال) تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں چترال کے نام کو روشن کرنے والے وہ تمام کھلاڑی جنہوں نے پاکستان چیلنج کپ جیسے ایونٹ میں پاکستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور کلبوں کی نمائندگی کیں کو (BETA) کی طرف سے اسپہ فخر چترال ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی یڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) عبدالولی خان تھے جبکہ ان کے ساتھ چترال ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فاروق اعظم، ڈی۔ایف۔اے کے سرپرست اعلیٰ حاجی حسین احمد،بینک آف خیبر کے منیجر شیر زمان،سینئر فٹ بال پلیئر چارویلو منیراحمد،ڈاکٹراعجاز احمد،پبلک لائبریری کے لائبریرین پیر سیف اللہ،شیر افگن الملک،جاوید اقبال،مہتر عبدالقادر، عرفان احمد،عبدالوحید،صدر تجار یونین شبیر احمد،علی نور،مقصود احمد،ادریس احمد،عباس خان،،چیئر مین نادر ودیگر شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اے ڈی سی عبدالولی خان نے بیٹا کی طرف سے چترال کے مایہ ناز کھلاڑیوں کے لئے شاندار پروگرام منعقد کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے پر پروگرام منتظین کی تعریف کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور چترال میں کھیلوں کی فروغ کے لئے ہرقسم کی تعاون کی یقین دلایا۔ دیگر مقررین نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور دیگر اداروں سے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کہ کمی نہیں،کمی ہے تو صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہ ہونے کی،اسلئے چترال کی ضلعی انتظامیہ اور دیگر این جی اوز چترال کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ بیٹا کلب چترال صدر سعود آزاد نے پروگرام میں شرکت کرنے پر بیٹا ایف۔سی کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کے پروگرامات کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا۔تقریب میں مہمان خصوصی اے۔ڈی۔سی (ریلیف)چترال عبدلولی خان، ڈی۔ایس۔او چترال فاروق اعظم، سرپرست اعلیٰ ڈی۔ایف۔اے حاجی حسین احمد ودیگر نے (تو اسپہ فخر ایوارڈ) کھلاڑیوں میں تقسیم کیں۔ایوارڈ لینے والے کھلاڑیوں میں ضیا ء السلام،اظہار اللہ لال،افتخار علی (KRL)،ثاقب نظام(SA Garden)،کاشف امان(Wahab FC)،یوسف علی(پاکستان پولیس)،میر شیراز(پاکستان پولیس) سید غازی (SNGPL) شامل تھے۔