چترال پریس کلب کے جملہ ممبران کا متفقہ طورپرسابقہ کابینہ کوسال 2021 کیلئے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اشتہارات

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال پریس کلب کے جملہ ممبران نے متفقہ طور پر سال 2020 کیلئے منتخب شدہ کابینہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سال 2021 کیلئے بھی اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں جملہ ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان کن سال گزرا تاہم اس کے باوجود کابینہ نے حتی المقدور اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے ممبران پریس کلب کا اعتماد حاصل کیا۔ اس لئے سال 2021 کیلئے انتخابات کرنے اور نئی کابینہ تشکیل دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ سابقہ کابینہ ہی بغیر تعطل کے برقرار رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی اور ظہیرالدین صدر پریس کلب چترال، سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ نائب صدر، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، نور افضل خان فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ آفس سیکرٹری بدستور اپنے کام جاری رکھیں گے۔ بعد آزان صدر پریس کلب ظہیرالدین نے اپنے خطاب میں پوری کابینہ پر اعتماد کرنے اور خدمت کا موقع فراہم کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پریس کلب کے حل طلب مسائل کیلئے ایک نئے جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔