کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم کا تحصیلدار سیفور خان کے ہمراہ بازار کا دورہ

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئرچترال حسن عابد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ثقلین سلیم اور سیفور خان تحصیلدارلوئر چترال نے چترال ٹاؤن کے مختلف بازاروں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر متاثر ہو رہے ہیں۔اس لئے عوام کو فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے کی ضرورت۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کئی بار ٹرانسپورٹروں اور کاروباری حلقوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مہلت دی گئی تھی۔ دوران معائنہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور آئندہ کے لئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ آئندہ اگر کسی نے کورونا ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی تواُنہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔