چترال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس،سینئر صحافی نذیرحسین شاہ کے والد مرحوم کے ایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب منعقد ہواجس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال پریس کلب کے آفس سیکرٹری سینئر صحافی سید نذیر حسین شاہ کے والد،یارخون کے معروف شخصیت سید معظم شاہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا اُن کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا۔