اپرچترال کے لئے بے مثال ترقیاتی منصوبے منظور کرانے پر معاؤن خصوصی وزیرزادہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں /شہزادہ سکندرالملک

اشتہارات

 چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے کوآرڈنیٹر شہزادہ شہزادہ سکندر الملک نے صوبائی حکومت سے اپرچترال کے لئے بے مثال ترقیاتی منصوبے منظور کرانے پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپر چترال میں پولوگراؤنڈز کی بحالی،انفراسٹرکچرکی تعمیر اور کورونا وباء کے دوران غریبوں کی مدد کے لئے جو منصوبے منظور کئے ان کے ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، یہ کام وزیراعلیٰ محمود خان کی ذاتی دلچسپی اور معاؤن خصوصی وزیرزادہ کی شبانہ روز محنت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔اُنہوں نے اس امر پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا کہ اپر چترال کے لوگ اپنے مسائل کے حل کے لئے معاؤن خصوصی سے کسی بھی وقت بلاروک ٹوک مل سکتے ہیں اور ان کی ذاتی دلچسپی سے لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران ہاسٹلوں میں چترال لوئر اور چترال اپر کے طلباء اور طالبات کو جگہ دینے پربھی صوبائی حکومت اور معاؤن خصوصی وزیرزادہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ معاؤن خصوصی وزیرزادہ کی کوششوں سے چترال لوئیر اور چترال اپر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات کو ایس او پیز کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے دوران ہاسٹلوں میں قیام کی اجازات دے دی گئی، یہ چترال کے دوضلعوں کے ساتھ صوبائی حکومت،وزیراعلیٰ محمود خان،وزیر تعلیم کامران بنگش اور معاون خصوصی وزیرزادہ کی بے لوث کا مظہر ہے۔