کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام نے سیلاب سے متاثر ہ ریشن قصبے کا دورہ کیا

اشتہارات

اپر چترال(چ،پ)کمشنر ملاکنڈ ظہیرالالسلام نے گذشتہ روز سیلاب سے متاثرہ ریشن قصبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریشن میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پل اور دریائے یارخون کی کٹائی کی وجہ سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد سے ملے اور چترال شندور روڈ کامعائنہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی اور محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے شادر کے مقام پر دریا سے متاثر ہونے والے جگہے کے ساتھ ساتھ ریشن نالہ کے دونوں اطراف فوری طور پر حفاظتی بند تعمیر کرنے کا حکم دیا تاکہ لوگوں کے جان،جائیداد اور مال محفوظ ہوسکیں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ ایریگیشن چینلز، واٹر سپلائی سکیمز اور روڈز وغیرہ کی بھی فوری طور پر بحال کرنے سے متعلق احکامات صادر کیے۔ انہون نے سیلاب زدگان ریشن کو کسی محفوظ سرکاری پراپرٹی میں منتقل کرنے کے سلسلے میں باضابطہ طور پر صوبائی حکومت کو سفارش کرنے کا اعلان بھی کیاتاکہ سیلاب زدگان کو جلد از جلد کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جاسکے۔