مہتنگ یارخون میں لینڈ سلائڈنگ،ملبے تلے دب کر کم سن جڑواں بھائی جانبحق ہو گئے

اشتہارات

چترال(چ،پ)اپر چترال کے دورافتادہ یارخون ویلی کے گاؤں مہتنگ میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں دو بچے جان بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مہتنگ گاؤں میں اتوار کے روز علی الصبح لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے نہر ٹوٹ کر سیلاب کی شکل اختیار کرلیا اور شیر جوان نامی شخص کا گھر سیلابی ملبے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں شیر جوان کے جڑواں بیٹے ایان اور شایان ملبے تلے دب گئے۔مقامی لوگوں نے دونوں بچوں کو زندہ نکالنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ اور شیرجوان کے دو جڑواں بیٹے ایان اور شایان ملبے تلے دب گئے۔جان بحق بچوں کی عمر آٹھ سال بتایا گیاہے۔