ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122نے چترال ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا، اسٹیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اشتہارات

چترال(چ،پ)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے لوئر چترال میں قائم ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو سٹیشن پہنچنے پر سٹیشن ہاؤس انچارج توقیر الٰہی نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا استقبال کیا اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے سلامی دی۔ سٹیشن ہاؤس انچارج توقیر الٰہی نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے ریسکیو1122 لوئر چترال کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیورز سے فرداً ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر نے ریسکیو سٹیشن میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ایمرجنسیز ریکارڈز چیک کئے، ایمرجنسی وہیکلز اور ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے آلات چیک کئے۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خدمات فراہم کر رہا ہے اس سلسلے ریسکیو 1122 لوئر چترال ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔