معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ریشن کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم
چترال(بشیر حسین آزاد)معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی نے ریشن کے سیلاب زدہ گان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیس متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک ماہ کا راشن فراہم کردیا ہے۔اُنہوں نے ریشن کے متاثرہ جامع مسجد کیلئے نقد پچاس ہزار روپے کا خصوصی تعاؤن بھی کیا ہے۔قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندوں کی طرف سے جمعرات کے روز ریشن میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کی گئی۔