ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے سیلاب سے متاثرہ ریشن کا دورہ کیا، دو دنوں کے اندر اسٹیل پل کی تنصیب اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

اشتہارات

اپر چترال(بشیر حسین آزاد)رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدات الرحمن نے بد ھ کے روز سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کیا۔ریشن پل کے قریب حاضرین سے خطاب کرتے ایم پی اے نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں میں امداد کی جائیگی،متاثرین کو زمینات کی فوری طورپر معاوضہ ادا ئیگی اور آب نوشی سمیت آبپاشی کے نہریں بھی بہت جلد مکمل کی جائینگی۔اُنہوں نے کہا کہ ریشن کے اسٹیل پل کے لئے متعلقہ حکام سے بات ہوگئی ہے دو دنوں کے اندر اسٹیل پل نصب کیا جائیگا جس سے اپر چترال کے لوگوں کو درپیش سفری مشکلات حل ہوجائینگے۔اُنہوں نے علاقہ عمائیدین کے ساتھ ریشن گول کا بھی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں جلد امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کی۔دورے میں اُن کے ساتھ پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ،پی ٹی ائی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری آفتاب ایم طاہر،جے یوآئی اپر چترال کے نائب امیر فتح الرحمن،سابق وی سی چیئرمین شہزادہ منیر اور علاقہ عمائدین موجودتھے۔