ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع چترال کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری،کمشنر ملاکنڈ مہمان خصوصی تھے

اشتہارات

چترال(بشیر آزاد)ضلعی بارایسوسی ایشن چترال کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری بارروم چترال میں منعقد ہوئی۔کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے نومنتخب عہدے داروں ضلعی صدر نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوراُس کے کابینہ سے حلف لیا۔نومنتخب صدرنیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں بارایسوسی ایشن کے مسائل حل کرنے اورچترال کے قدیم ریکارڈ کسی محفوظ جگہ شفٹ کرنے کامطالبہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے کہاکہ وکلاء ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی عدلیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لہذا وکلاء کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ دنیا کا عظیم شعبہ وکالت ہے کیونکہ یہ عام عوام کو انصاف دلوانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال سے دلی محبت وہمدردی ہے ہرفورم میں یہاں کے انتہائی خستہ حال سڑکوں اوردیگرمسائل کواجاگرکرتاہوں۔عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری حکومت کے ساتھ دیں۔ جب معاشرے میں ظلم و ناانصافی ختم ہوگی تو معاشرے میں ہر شعبہ میرٹ کی خود بخود پاسداری کرے گا۔انہوں نے ریکارڈ روم کومحفوظ جگہ شفٹ کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بارچترال کوایک ماڈل باربنانے کابھی اعلان کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال حیات شاہ،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان،سینئرپبلک پراسیکیوٹرایاززرین،ممتازقانون دان عبدالولی خان، صاحب نادرایڈوکیٹ اوردیگرموجودتھے۔حلف برداری کے بعدچترال روایت کے مطابق مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈریاض خان محسود کوچترال ٹوپی پیش کیاگیا۔