وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات/ریجنل کوٹہ بحالی کا وعدہ یاد دلایا

اشتہارات


اسلام آباد(نامہ نگار)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر غلام مرتضی جٹ نے گذشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غلام مرتضی جٹ نے APRNSکی طرف سے وفاقی وزیر اطلاعات کو اشتہارات کے ریجنل کوٹہ کی بحالی کے سلسلے میں انکا وعدہ یاد دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریجنل کوٹہ کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یقین دلایا کہ اے پی آر این ایس کے مطالبے پر عملدرآمد کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں عنقریب خوشخبری دینگے۔ غلام مرتضی جٹ نے امید ظاہر کیاکہ اے پی آر این ایس کی جدوجہد کامیاب ہوگی اور ریجنل کوٹہ مکمل طور پر بحال ہوگا۔ (۱۲ جون