اپر چترال ضلعی انتظامیہ کا زائد کرایہ وصول کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اشتہارات

بونی(نامہ نگار)اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز اور مقررہ شدہ ٹرانسپورٹ کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اقدامات کو تیز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو /تورکہو مکرم خان بمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے اپر چترال کے مختلف علاقوں کے لئے جانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زبردست کاروائی کیں۔ زائد کرایہ وصول کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد قانون شکن عناصرکے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانہ کیا۔ مزید برآں جملہ عوام سے گزارش کی گئی کہ اس قسم کے قانون شکن عناصرکی نشاندہی کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لایا جاسکے۔(۳۱ جون