اپرچترال ڈی سی شاہ سعودکا مختلف بازاروں،عوامی مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ،زائد المیعاد اشیاء کی چیکنگ،ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

اشتہارات


اپرچترال (بشیر حسین آزاد)صوبائی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن سے متعلق جاری کردہ SOPs پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپر چترال کے مختلف بازاروں،پبلک مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ دوران معائنہ انہوں نے زائدالمیعاد اشیاء کے تاریخ چیک کئے اور کاروباری حضرات کو غیر معیاری اشیاء کے لین دین سے باز رہنے سے متعلق انتباہ کیا۔بعدازاں وہ سبزی منڈی گیا اور سبزی فروشوں کو ہمیشہ تازہ سبزی اور پھل بھیجنے کی تاکید کی۔ مزید برآں وہ K2 فلینگ اسٹیشن کوراغ گیا اور پیٹرول پمپ مالکان کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو جاری رکھنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے اور No Mask No Entry کے تحت بے غیر ماسک کے تیل لینے والوں کو تیل نہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔