تورکہو میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کی تنظیم سازی مکمل،عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی

اشتہارات


بونی(چ،پ)تحریک حقوق عوام تحصیل تورکھو کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب گذشتہ دنوں ورکوپ تورکہو میں منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال مختار احمد، سینئر نائب صدر رحمت سلام لال، انفارمیشن سیکرٹری محمد پرویز لال، صدر تحریک حقوق عوام مستوج قربان علی، سنیئر رہنما جناب سلطان نگاہ، صدر اپر چترال پریس کلب و جنرل سیکرٹری تجار یونین بونی بازار ذاکر محمد زخمی اور جنرل سیکرٹری تحریک حقوق عوام عبداللہ جان نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال کے سینئر نائب صدر رحمت سلام لال نے تحریک حقوق عوام تورکہو کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں مرکزی رہنماؤں اور مقامی نو منتخب عہدیداران کے علاوہ تورکہو کے مختلف علاقوں سے معتبرات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کے اغراض ومقاصد اور اس کے قیام سے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے علاقہ تورکہو میں تحریک کو فعال اور متحرک کرنے پر زور دیا۔ تقریب کے دوسرے سیشن میں علاقے کے مسائل زیر بحث آئے جن میں استارو پل، متبادل روڈ، تورکہو روڈ پر کام کی رفتار اور معیار، تورکہو کیلئے الگ ٹرانسمشن لائن، حالیہ پٹواری سروے اور تھری جی/فور جی سروس شامل تھے۔ مقررین نے تمام مسائل کے فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔تحریک حقوق عوام تحصیل تورکہو کی تنظیم کے عہدیداروں میں حسین زرین(رائین)سرپرستِ اعلیٰ،جلال الدین ورکوپ صدر،محمد افضل استاروسینئر نائب صدر،شیر افضل خان شاگرام نائب صدر اول، ہارون الرشید ورکوپ نائب صدر دوم، ظفر احمد استارو نائب صدر سوم،عبدالوہاب ورکوپ جنرل سیکرٹری، عبدالودود ورکوپ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل قادر ورکوپ سیکرٹری انفارمیشن،ہارون الرشید ورکوپ گولاموڑی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن،غلام اولیاء استارو کوآرڈنیٹر، شیر احمد ورکوپ ٹرانسپورٹ انچارج، محمد حسن ورکوپ نائب ٹرانسپورٹ انچارج، فضل سبحان ورکوپ جوائنٹ سیکرٹری، عبیداللہ ورکوپ سیکرٹری مالیات، اسداللہ رائین ڈپٹی سیکرٹری مالیات، فضل ہادی ورکوپ سربراہ انتظامی امور اور اقرار الدین ورکوپ سربراہ معاونین شامل ہیں۔