پی ٹی آئی لیبر ونگ ضلعی تنظیم کے ساتھ کھڑی ہے، گذشتہ دنوں کے ورکرز کنونشن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں/ضلعی صدر سمیع اللہ

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)پی ٹی آئی لیبر ونگ ضلع لوئر چترال کے صدر سمیع اللہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے لیبر ونگ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور لیبر ونگ نے اس کنونشن میں کی شرکت نہیں تھی۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر لیبرونگ وہ ضلعی کابینہ کے بارے میں مرکزی فیصلے اور نوٹیفیکیشن کو درست مانتے ہیں اور اسے نہ ماننے والوں کو پارٹی سے باغی کا درجہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ کسی قسم کی تعلق نہیں رکھتے اور نہ ان کی غیر دستوری کاموں اور اجلاسوں میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے سجاد احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ مذکورہ اجلاس میں وہ شریک نہیں ہوئے لیکن اجلاس کے منتظمین نے لیبر ونگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جوکہ سراسر جھوٹ اور غلط بیانی ہے۔