رکن صوبائی اسمبلی جمشید کاکاخیل کے انتقال پر چترال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

اشتہارات

چترال (محکم الدین) چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت میاں آصف علی شاہ کاکا خیل نائب صدر چترال پریس کلب منعقد ہوا۔ جس میں جملہ صحافیوں اور عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوشہرہ کے معروف سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیرایکسائز میاں جمشیدالدین کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا۔اور کہا گیا۔ کہ مرحوم ایک باصلاحیت،ملنسار سیاسی رہنما تھے۔ جس کی اچانک وفات سے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کہا گیا۔(۶ جون