سیلاب کی وجہ سے بند ارندو روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

اشتہارات

چترال (چ،پ) سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے دروش ارندو روڈ کو دو دن کی مسلسل کوشش کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن لوئر چترال عثمان خان نے بتایاکہ گزشتہ دن کی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں میرکھنی ارندو روڈ اکروئے گاؤں کے قریب سیلابی ریلا بھرنے کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیاتھا جس کی وجہ سے ارندو کا سرحدی گاؤں ضلع کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ محکمے کے فیلڈ اسٹاف فوری طور پر متاثرہ مقام پر بھاری مشینری لے کر پہنچ گئے اور ملبہ کی صفائی شروع کردی اور جمعرات کے دن سڑک کو کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔