سماجی شخصیت بشیر احمد انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر خورکشاندہ میں ادا کی جائیگی

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف چترال کے سابق ڈسٹرکٹ ہیڈ بشیر احمد اتوار کی شب پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ چند دنوں سے سینے کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ انہیں شوگر کا عارضہ بھی لاحق تھا۔ انہیں آج بروز اتوار بعد از نماز عصر خورکشاندہ چترال کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔