چترال کے مقامی باشندوں کیلئے قرنطینہ پالیسی تبدیل، قرنطینہ مراکز کے بجائے ہوم کورنٹائن ہونگے

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال کے مقامی باشندوں کے لئے پالیسی میں تبدیلی کردیا ہے۔ نئے پالیسی کے مطابق دیگر اضلاع سے چترال آنے والے مقامی باشندوں کو اب قرنطینہ سنٹر کے بجائے 14دن کے لئے اپنے گھروں میں رہنا پڑے گا۔،اطلاعات کے مطابق جو بھی شخص چترال آنا چاہتا ہے اسے 14دن گھر میں ضرور گزارنا ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق قرنطائین سسٹم ختم نہیں گیا بلکہ دیگر اضلاع سے چترال آنے والوں کو ہوم قرنطائین کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام چترال میں قرنطینہ سنٹروں میں رہائش کے لئے جگہ کم پڑنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ درین اثناچترال سے باہر رہنے والوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی گئی اس اقدام کو سراہتے ہوئے قرنطینہ سنٹر کے بجائے گھروں میں ہوم قرنطائین پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔